3 جون 2011 - 19:30

پشاور…خیبرایجنسی میں شدت پسندوں نے دھماکا خیز مواد سے سرکاری اسکول کو تباہ کردیا۔

ابنا: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کی عمارت کو نصب شدہ بارودی مواد سے تباہ کیاگیا۔ دھماکے کے وقت اسکول خالی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران ایجنسی بھر میں تباہ کئے جانے والے اسکولوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت